• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173426

    عنوان: ظہر کا وقت داخل ہونے سے پہلے کتنا وقت مکروہ وقت شمار ہو گا؟

    سوال: ظہر کا وقت داخل ہونے سے پہلے کتنا وقت مکروہ وقت شمار ہو گا۔ مثال کے پے ایک شہر میں تقریباً 11بجکر 55 منٹ پر ظہر کاوقت داخل ہو جاتا ہے تو اس سے پہلے کتنا دورانیہ مکروہ وقت کا ہو گا۔

    جواب نمبر: 173426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 52-32/D=01/1441

    جب آفتاب خط استواء پر ہو تو نماز پڑھنا حرام ہے، اور پورا آفتاب اس خط سے تقریباً تین منٹ میں گزرتا ہے، لیکن احتیاطاً یہ لازم ہے کہ نصف النہار سے کم از کم پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد تک نماز نہ پڑھی جائے۔ لہٰذا نصف النہار سے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد مجموعی طور پر دس بارہ منٹ کی احتیاط کرنا کافی ہے۔ فی التنویر: ویکرہ صلاة ولو علی جنازة وسجدة تلاوة وسہو مع شروق واستواء ۔ (ردالمحتار: ۲/۳۰-۳۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند