• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173370

    عنوان: فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کا حکم

    سوال: فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کا کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی احادیثِ مبارکہ اور فقہ کی معتبر ترین کتب کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 63-79/=01/1441

    چار رکعت والی فرض نماز کی آخری دو رکعت میں سورہٴ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے۔ حدیث میں ہے: عن أبي قتادة - رضي اللہ عنہ - أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان یقرأ فی الرکعتین الأولیین من الظہر والعصر بفاتحة الکتاب وسورة ویسمعنا الآیة أحیاناً ویقرأ فی الرکعتین الأخریین بفاتحة الکتاب ۔ (صحیح مسلم، کتاب الصلاة، باب القراء ة : ۱/۱۸۵) اور فقہ میں ہے: ․․․․․․․ وفي أظہر الروایات لایجب ، لأن القراء ة فیہما مشروعة عن غیر تقدیر والاقتصار علی الفاتحة مسنون لا واجب ۔ (شامی: ۲/۱۵۰، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند