عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 173178
جواب نمبر: 173178
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:38-8/L=2/1441
بال رکھنے یا کٹانے میں بھی آپ ﷺ کا اتباع مسنون وبہتر ہے اور اس میں فیشن پرست لوگوں کا طریقہ اختیار کرنا ممنوع ہے تاہم فسادِ نماز کا حکم نہ ہوگا ،نمازدرست ہوجائے گی ؛البتہ بسااوقات ممکن ہے کہ اس کی وجہ سے ثواب میں کمی آجائے۔
وقد ذکر البراء بن عازب فی حدیثہ: أن شعر النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - یضرب منکبیہ ، وقد سماہ لمة. ویستحب أن یکون شعر الإنسان علی صفة شعر النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - إذا طال فإلی منکبیہ، وإن قصر فإلی شحمة أذنیہ.(المغنی لابن قدامة 1/ 66،الناشر: مکتبة القاہرة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند