• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172972

    عنوان: فرض نماز کے سجدے میں والدین کے لیے دعا کرنا

    سوال: کیا فرض نماز کے سجدے میں والدین کے لیے دعا کرسکتے ہیں- مثلا سجدہ کی تسبیح کے بعد اگر رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِی صَغِیرًا پڑھ لے ؟

    جواب نمبر: 172972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1319-1119/D=12/1440

    آپ فرض نماز کے سجدہ میں جو دعا منقول ہے یعنی ”سبحان ربی الاعلیٰ“ یہی دعا پڑھیں، دوسری دعا ثابت نہیں ہے؛ البتہ نفل وسنت نمازوں کے سجدے میں اپنے اور اپنے والدین کے لئے دعا کر سکتے ہیں، لیکن وہی دعا کر سکتے ہیں جو ادعیہ ماثورہ کے طور پر منقول ہیں، عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں اجازت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند