• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172413

    عنوان: اگر کوئی امام تعویذ گنڈاکرے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟

    سوال: اگر کوئی امام تعویذ گنڈاکرے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟ تعویذ ، گنڈا ، اگربتی ، پہ دم کرنا کیسا ہے؟ ہماری مسجد کے امام تعویذ گنڈا کرتے ہیں ، ان کے پاس غیر محرم غیر مسلم لیڈیز آتی ہیں، اس کے بارے میں آپ کیا رائے ہے؟ کیا وہ امامت کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 172413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1121-998/M=11/1440

    تعویذ اگر کفریہ ، شرکیہ کلمات سے پاک ہو، اور جائز طریقے پر جھاڑ پھونک کا عمل ہو تو اس کی گنجائش ہے، سوال میں مذکور امام اگر جائز تعویذات کا کام کرتے ہیں اور غیر محرم عورتوں سے پردہ کرتے ہیں اور دیگر اوصاف امامت سے متصف ہیں تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے اور اگر ناجائز تعویذات کا کام کرتے ہیں، غیر محرم عورتوں سے پردہ نہیں کرتے تو ایسے امام کے امامت میں کراہت آتی ہے اُن کو اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند