• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171998

    عنوان: حرم شریف میں امام برآمدے میں ہوتا ہے اور مقتدی مطاف میں تو کیا ان مقتدیوں کا نماز درست ہے؟

    سوال: میں یہاں سعودی عرب میں ہوں ،میں نے بحمداللہ امسال اعتکاف کیا حرم شریف میں ۔ ایک بات میرے مشاہدہ میں یہ آئی کہ اب حرم شریف میں امام کیلئے مستقل ایک برآمدے میں جگہ بنائی گئی ہے اور وہاں وہ نماز کرتاتھا فرض بھی اور تراویح بھی ۔ اب سوال یہ ہے کہ فرض نماز میں امام برآمدے میں ہوتا ہے اور مقتدی مطاف میں تو کیا ان مقتدیوں کا نماز ہوتا ہے جو مطاف میں ہوں حالانکہ وہ امام سے آگے ہیں اور امام پیچھے ِ؟

    جواب نمبر: 171998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1134-948/D=11/1440

    کعبہ کی جس جانب امام صاحب کھڑے ہیں اس جانب میں جو لوگ امام سے آگے ہوں گے ان کی نماز صحیح نہ ہوگی امام سے آگے بڑھ جانے کی وجہ سے باقی اور تین جانبوں میں مقتدیوں کی نماز درست ہے اگرچہ ان کا فاصلہ کعبہ تک کم ہو اور امام کا زیادہ یعنی وہ لوگ امام کے مقابلہ میں کعبہ سے زیادہ قریب ہوں تو بھی ان کی نماز درست ہو جائے گی لہٰذا آپ اس بات کا خیال رکھیں ک اگر امام کی جانب میں کھڑے ہوں تو امام سے آگے نہ بڑھیں۔

    قال فی المراقی: وان تحلقو حولہا والامام یصلی خارجہا صح اقتداء جمیعہم الا انہ لایصح لمن کان اقرب الیہا من امامہوہو فی جہة اما مہ لتقدمہعلی امامہواما من کان اقرب الیہا من امامہولیس فی جہتہفاقتداء ہ صحیح لان التقدم والتاخر لایظہر الا عند اتحاد الجانب المتوجہ الیہ کل منہما (ص: ۴۱۸، مراقی الفلاح علی نورالایضاح) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند