• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171881

    عنوان: مسجد کی شرعی حد کس طرح معلوم کی جائے؟

    سوال: کوئی بھی مسجد میں داخل ہونے پر حدود حرم کیسے پتا کرے؟ کسی چیز سے ناپکے یا انداز سے پتا کرے؟

    جواب نمبر: 171881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:971-841/N=12/1440

    مسجد میں جو حصہ نماز کے لیے خاص ہوتا ہے، جسے مسجد شرعی کہتے ہیں، اُس کے حدود ذمہ داران مسجد یا مسجد کے جان کار نمازیوں سے معلوم کرنا چاہیے۔ اور عام طور پر مسجد کا اندرون حصہ، بر آمدہ اور صحن مسجد شرعی ہی میں داخل ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند