• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171860

    عنوان: کسی دوسرے مسلک کے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: کسی دوسرے مسلک کے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ خاص طور پر بریلوی مسلک کے امام کے پیچھے؟ کیونکہ مشرک کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔ اور بریلوی یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جگہ حاضر ناظر ہیں وہ ہمیں دیکھ رہیں ہیں ہمیں سن رہیں ہیں ۔ اس بارے میں تھوڑی رہنمائی کی کریں۔ اور قرآن و احادیث کا ضرور دیجئے گا۔ خیرا کثیرا ۔

    جواب نمبر: 171860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1213-1021/H=11/1440

    فتاویٰ محمودیہ میں ہے ”یہ صفت (عالم الغیب مختار کل حاضر و ناظر ہونا) اللہ تعالیٰ کے لئے خاص ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس صفت کو ماننا بے دلیل بلکہ خلاف نص ہے اس لئے ایسے شخص کو امام بنانا درست نہیں ہے اھ “ ص: ۲۶و ص: ۲۶۱، جلد: ۶۔ اور حاشیہ میں قرآن کریم کی آیاتِ مبارکہ اور احادیث شریفہ کا حوالہ موجود ہے (ملاحظہ ہو باب الامامة سوال ۲۶۹۵کا جواب مطبوعہ دارالمعارف) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند