• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171471

    عنوان: جی ٹی روڈ سے 70 كلو میٹر اور موٹر وے سے 90 كلو میٹر كا فاصلہ ہے‏، كیا ہم موٹر وے سے جانے كی صورت میں مسافر ہوجائیں گے؟

    سوال: میں ابیٹ آباد میں رہتاہوں اور ہمارے ایک رشتہ دار ٹیکسیلا میں رہتے ہیں، ابیٹ آباد سے ٹیکسیلا کے لیے دو راستے ہیں، اگر موٹروے سے جائیں تو ہمیں ۹۰ کلو میٹر کا طے کرنا ہوتاہے جب کہ جی ٹی روڈ سے اگر جائیں تو ۷۰ کلو میٹر کا ، پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر ہم ٹیکسیلا جائیں موٹروسے سے تو پوری نماز پڑھنی ہوگی یا قصر؟

    جواب نمبر: 171471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1212-1064/L=11/1440

    موٹروے سے جانے کی صورت میں آپ مسافر ہوجائیں گے اورقصر نماز ادا کریں گے ۔

    وتعتبر المدة من أی طریق أخذ فیہ، کذا فی البحر الرائق فإذا قصد بلدة وإلی مقصدہ طریقان أحدہما مسیرة ثلاثة أیام ولیالیہا والآخر دونہا فسلک الطریق الأبعد کان مسافرا عندنا، ہکذا فی فتاوی قاضی خان، وإن سلک الأقصر یتم، کذا فی البحر الرائق.(الفتاوی الہندیة 1/ 138)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند