• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171400

    عنوان: 500 کلومیٹر دور نوکری كرنے والا ہر ہفتہ گھر جائے تو وہ قصر كرے گا یا اتمام؟

    سوال: میں اپنے گھر سے 500 کلومیٹر دور نوکری کرتا ہوں اور ہر ہفتے گھر جاتاہوں تو کیا جہاں میری نوکری ہے وہاں قصر نماز پڑھنی ہے یا پوری؟

    جواب نمبر: 171400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1171-1032/L=11/1440

    اگر آپ جائے ملازمت میں پندرہ دن قیام کی نیت نہیں کرتے ہیں تو آپ مسافر ہوں گے اور قصر نماز ادا کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند