• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171319

    عنوان: اگر امام پہلی رکعت پر بیٹھ گیا اور مقتدی کے لقمہ پر فوراً کھڑا ہوگیا تو سجدہٴ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال: اگر امام تراویح کی نماز میں ایک رکعت پر بیٹھ گیا پھر مقتدیوں کے لقمے پہ کھڑا ہو گیا جبکہ اس کا بیٹھنا تین تسبیح کے بقدر نہیں تھا، تو کیا اس صورت میں وہ سجدہ سہو کرے گا؟ ایک مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ امام اگر اپنی یادداشت سے کھڑا ہوتا تو اس پر سجدہ سہو نہیں تھا، چونکہ مقتدی کے لقمے پہ کھڑا ہوا ہے اسلئے سجدہ سہو کرے گا۔

    جواب نمبر: 171319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 980-831/D=10/1440

    صورت مسئولہ میں امام پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند