• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171083

    عنوان: ایک شخص نے سجدہ سہو کئے بغیر سلام پھیر دیا اور پھر فوراً دو سجدے کئے تو کیا اس کا سجدہ سہو ادا ہوگیا ؟

    سوال: ایک شخص نے سجدہ سہو کئے بغیر سلام پھیر دیا اور پھر فوراً دو سجدے کئے تو کیا اس کا سجدہ سہو ادا ہوگیا ؟اور کیا اس کی نماز ہوگئی؟

    جواب نمبر: 171083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 973-855/M=10/1440

    اگر صورت مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص پر سجدہٴ سہو واجب تھا لیکن بھول سے سجدہٴ سہو کئے بغیر دونوں طرف سلام پھیر دیا پھر فوراً ہی یاد آیا جب کہ وہ اپنی ہیئت پر قبلہ رو بیٹھا ہوا تھا اور کوئی منافی صلاة عمل کا ارتکاب نہیں ہوا تھا، چنانچہ یاد آتے ہی اس نے سجدہٴ سہو کیا اور پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر نماز پوری کرلی، تو اس طریقے سے اس کی نماز درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند