• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170820

    عنوان: کیا نماز کی آخری رکعت میں دعائے ماثورہ کے بعد سلام پھیرنے سے قبل دیگر دعا کی جا سکتی ہے۔؟

    سوال: کیا نماز کی آخری رکعت میں دعائے ماثورہ کے بعد سلام پھیرنے سے قبل دیگر دعا کی جا سکتی ہے۔؟ مثلا میں "ربِّی اِنِّی لِما انزلت اِلیّ مِن خیرِِ فقیر" "ربی لا تذرنی فردا و انت خیرُالوارثین" دعائے آدم علیہ السلام دعائی یونس علیہ السلام وغیرہ پڑھنا چاہتی ہوں۔ کیا میں انھیں قبل سلام پڑھ سکتی ہوں؟۔یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:864-756/sd=11/1440

    جی ہاں ! آپ قعدہ اخیرہ میں دعائے ماثورہ کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے عربی میں دوسری ماثور دعائیں پڑھ سکتی ہیں۔

    ودعا بالعربیة بالأدعیة المذکورة فی القرآن والسنة لا بما یشبہ کلام النّاس الخ (درمختار مع الشامی: ۲/۲۳۳، ط: زکریا)۔ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند