• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17076

    عنوان:

    میں نے ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ اگرایک بندہ فرض نماز پڑھ رہا ہے جماعت کے ساتھ پہلی صف میں اور دوسری رکعت میں اس کا وضو ٹوٹ گیا تواب وہ کیا کرے؟ جواب ملا کہ وہ وہاں سے نکلے وضو کرے اور دوبارہ نماز میں شامل ہوجائے۔ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر اس بندہ کے پیچھے بیس صفیں ہیں اور وہ کھڑا بھی امام کے پیچھے ہوا ہے تب بھی کیا یہی حکم ہے؟ اگر ایسا ہی ہے تو کیا ایسی صورت میں نمازیوں کے سامنے سے گزرنے کی اجازت ہے؟ مہربانی فرماکر جواب ارسال فرمادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2076=1673-11/1430

    اگر نکل کر جانے میں دقت وپریشانی ہو تو نماز کو موقوف کرکے اپنی جگہ بیٹھ جائے امام کے سلام پھیرنے کے بعد نکل کر وضوء کرے اور پھر از سر نو فرض پڑھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند