عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 170571
جواب نمبر: 170571
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1059-997/H=10/1440
(۱) دو تین سورتوں کا وقفہ ضروری نہیں متصل اگلی والی سورت پڑھ سکتے ہیں پس پہلی رکعت میں سورہٴ نصر اور دوسری میں سورہٴ لہب پڑھنا بلاکراہت درست ہے۔
(۲) اگر معمولی سی بڑی ہو تب تو کچھ حرج نہیں؛ البتہ اتنی بڑی نہ ہو کہ دوسری رکعت میں جو سورت پڑھی گئی اس میں پہلی رکعت پر زیادتی والے حروف پہلی رکعت والی سورت کے نصف کے بقدر یا اس سے زائد ہو جائیں اتنی بڑی سورت دوسری رکعت میں پڑھنا مکروہ ہے۔ کذا فی رد المحتار فی الفصل فی القرأ ة: ۱/۵۴۳، (ط: ایچ ایم سعید) ۔
(۳) ہتھیلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رہے اور دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے دونوں کانوں کے برابر رہیں یہ سنت ہے۔ کذا فی رد الحتار وغیرہا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند