• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170320

    عنوان: نماز کی کتنی رکعات میں سورہٴ فاتحہ كے بعد سورت ملائی جائے گی؟

    سوال: نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سورة الفاتحہ پڑھنے کے بعد کوئی اور سورة پڑھنی چاہئے ؟کیا اگلی 2 رکعتوں میں بھی سورة الفاتحہ کے بعد کوئی سورة پڑھنی چاہیے یا رکوع میں چلے جانا چاہیئے ؟

    جواب نمبر: 170320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 870-726/D=09/1440

    فرض کی پہلی دو رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے بعد دوسری کوئی سورت ملانا واجب ہے اور اخیر کی دونوں رکعتوں میں سورت کا ملانا ضروری نہیں؛ البتہ نفل اور وتر کی تمام رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے۔

    فی الدر: وضم اقصر سورة کالکوثر او ما قام مقامہما وہو ثلاث آیات قصار ․․․․․․ فی الاولین من الفرض وہل یکرہ فی الاخریین المختار لا وفی جمیع رکعات النفل وکل الوتر (الدر مع الرد: ۲/۱۴۹۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند