• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170317

    عنوان: مشت زنی كی وجہ سے صرف روزے كی قضا ہے یا كفارہ بھی؟

    سوال: مشت زنی سے رمضان کا روزہ توڑ دیا جائے تو ساٹھ روزہ کفارہ ادا کیا جائے یا قضاء روزہ رکھا جائے ؟ اگر رمضان کا روزہ جان کے نا رکھیں تو قضاء روزہ رکھا جائے ؟

    جواب نمبر: 170317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 903-736/SN=09/1440

    مشت زنی ناجائز اور گناہ ہے، روزے کی حالت میں مشت زنی تو اور بھی برا ہے، اسی طرح عمداً رمضان کا روزہ نہ رکھنا انتہائی محرومی اور شقاوت کی بات ہے؛ لیکن ان دونوں صورتوں میں شرعاً کفارہ (ساٹھ روزہ رکھنا) واجب نہیں، صرف قضا رکھ لینا کافی ہے، اس سے ذمہ فارغ ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند