• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170190

    عنوان: میری امامت صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: مفتی صاحب میں نے پہلے ایک سوال میں مسجد کی بجلی کے بارے میں پوچھا تھا کہ مسجد کی بجلی چوری کی ہے ، اب یہ پوچھنا ہے کہ میرے کہنے کے باوجود اور استطاعت رکھنے کے باوجود گاؤں کے لوگ میٹر نہیں لگوارہے ، یہ فرما دیجیئے کہ اب میرے لئے اس مسجد میں امامت کا کیا حکم ہے ؟ کیا میں امامت چھوڑ دوں؟ براہ مہربانی جواب جلدی دیجئے ۔

    جواب نمبر: 170190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 862-700/SN=09/1440

    امامت کی گنجائش ہے، امامت نہ چھوڑیں؛ ہاں حکمت و بصیرت سے ذمے داران کو سمجھاتے رہیں کہ بجلی کی چوری ناجائز ہے اور مسجد میں ایسی بجلی کا استعمال تو اور بھی برا ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے، اس میں پاکیزہ چیزوں کا ہی استعمال ہونا چاہئے، اگر آپ کوشش کرتے رہیں گے تو ان شاء اللہ ذمے داران مان جائیں گے اور میٹر لگوا لیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند