• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170057

    عنوان: كیا بلاوجہ جماعت چھوڑكر گھر میں نماز پڑھنے والوں كی نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال: جو لوگ بلا وجہ گھر میں نماز پڑھتے ہیں کیا انکی نماز ہو جاتی ہے۔

    جواب نمبر: 170057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 851-716/B=08/1440

    اپنے محلہ کی مسجد میں نماز پڑھنا اور جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے، اگر کسی نے بلاعذر شرعی جماعت ترک کی تو وہ گنہگار ہوگا۔ بلاوجہ گھر میں نماز پڑھ لی تو نماز تو صحیح ہو جائے گی۔ مگر مسجد کے ثواب سے اور جماعت کے ثواب سے محروم رہے گا۔ اور جماعت کے ترک کرنے پر گنہگار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند