• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169897

    عنوان: بنا داڑھی والے شخص کی نماز قبول ہوتی ہے یا نہیں؟

    سوال: بنا داڑھی والے شخص کی نماز قبول ہوتی ہے یا نہیں؟ کرتا پاجامہ کے علاوہ دیگر لباس پہن کر نماز ہوگی یا نہیں؟ جینس پینٹ؟

    جواب نمبر: 169897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 791-747/M=08/1440

    (۱) اگر نماز کی صحت و قبولیت کے شرائط پائی جائیں تو نماز قبول ہوتی ہے، داڑھی رکھنا شریعت کا الگ حکم ہے، داڑھی کٹانے یا مونڈانے والا شخص شرعاً فاسق و گنہ گار ہے۔

    (۲) جینس پینٹ پہننا غیرمسنون ہے، اگر واجب الستر اعضاء چھپے رہیں تو نماز ہو جاتی ہے لیکن ایسا چست و تنگ لباس پہن کر نماز پڑھنا کہ جس سے اعضاء مستورہ کی ساخت معلوم ہو یہ مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند