• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169781

    عنوان: جس كی ركعت چھوٹی ہو وہ سجدہٴ سہو میں امام كے ساتھ سلام پھیرے گا یا بغیر سلام پھیرے سجدے كرے گا؟

    سوال: اگر چار رکعت والی یا تین یا دو رکعت والی نماز میں کسی مقتدی کی ایک رکعت یا دو یا تین رکعت چھوٹ جائے اور اگر امام سجدہ سہو کرے تو وہ شخص جس کی ایک یا دو یا تین رکعت چھوٹی ہیں وہ ایک سلام پھیر کر سجدہ سہو کرے گا یابغیر سلام پھیرے سجدے میں چلا جائے گا؟

    جواب نمبر: 169781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:877-790/L=8/1440

    مسبوق سلام پھیرے بغیر سجدہ سہو میں امام کے ساتھ شریک ہوگا؛بلکہ اگر اس نے عمداً سلام پھیر دیا تو نماز فاسد ہوجائے گی ۔ والمسبوق یسجد مع إمامہ مطلقًا، قید بالسجود لأنہ لا یتابعہ فی السلام بل یسجد معہ ویتشہد فإذا سلم الإمام قام إلی القضاء، فإن سلم فإن کان عامدًا فسدت، وإلا لا... (شامی: زکریا: ۵۱۶/۲،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند