عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 169643
جواب نمبر: 169643
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 705-596/D=07/1440
قضا نمازیں تمام فرض نمازوں سے پہلے پڑھنے کی گنجائش ہے؛ البتہ نفل نماز فجر کی نماز سے پہلے پڑھنا مکروہ ہے، اور مغرب کی نماز سے پہلے بھی نہیں پڑھنا چاہئے، کیونکہ مغرب کی نماز میں تعجیل کا حکم ہے، ان دو نمازوں کے علاوہ باقی تینوں نمازوں سے پہلے نفل نماز پڑھ سکتے ہیں۔
وکذا الحکم من کراہة نفل، و واجب لغیرہ، لافرض و واجب لعینہبعد طلوع فجر سوی سنتہ، لشغل الوقت بہ تقدیراً ․․․․ وقبل صلاة المغرب تأخیرہ إلا یسیراً (الدر المختار: ۲/۳۷، ۳۸) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند