• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169629

    عنوان: سجدہ سہو کب واجب ہوتا ہے ؟

    سوال: سجدہ سہو کب واجب ہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 169629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:624-594/sd=8/1440

    سجدہ سہو نماز کے واجبات اصلیہ میں سے کسی واجب کو سہوا چھوڑنے سے لازم ہوتا ہے، پھر یہ ترکِ واجب کبھی فرض یا واجب عمل کو اپنی اصل جگہ سے موخر یا مقدم کرنے کی صورت میں پایا جاتا ہے ، کبھی مکرر ادا کرنے کی صورت میں اور کبھی کسی واجب کی صفت کو بدلنے کی صورت میں پایا جاتا ہے ، اس کی تفصیلات فقہ کی کتابوں میں موجود ہیں۔

    (و) یجب ۔۔۔(بترک) متعلق بیجب (واجب) مما مر فی صفة الصلاة (سہوا)( در مختار ) قال ابن عابدین : (قولہ بترک واجب) أی من واجبات الصلاة الأصلیة لا کل واجب إذ لو ترک ترتیب السور لا یلزمہ شیء مع کونہ واجبا بحر( رد المحتار )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند