• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168849

    عنوان: دونوں سجدوں کے درمیان اگرکوئی پانچ مرتبہ یہ دعا.. سبوح قدوس ربنا ورب الملائکة والروح پڑھ لے تو اس كی نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: بعدہ عرض ایں کہ وتر کی تیسری رکعت کے دونوں سجدوں کے درمیان اگرکوئی پانچ مرتبہ یہ دعا.. سبوح قدوس ربنا ورب الملائکة والروح...اس کے بعد ایک بار آیة الکرسی پڑھی تو کیا اس کے پڑھنے سے نماز ہوگی یانہیں؟

    جواب نمبر: 168849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 657-1059/M=01/1441

    دونوں سجدوں کے درمیان اگر کوئی شخص سہواً مذکورہ دعا پانچ مرتبہ اور آیة الکرسی ایک مرتبہ پڑھ دے تو سجدہٴ سہو کے ذریعہ نماز ہو جائے کی، اور عمداً پڑھنے سے احتراز لازم ہے۔ ویجلس بین السجدتین مطمئناً ․․․․․․ ولیس بینہما ذکر مسنون ۔ وفی الشامیہ: وقدمنا فی الواجبات عن ط أنہ لو أطال ہذہ الجلسة أو قومة الرکوع أکثر من تسبیحة بقدر تسبیحة ساہیاً یلزمہ سجود السہو ۔ (شامی: ۲/۲۱۲، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند