• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168520

    عنوان: مَردوں کے حق میں جماعت سے نماز پڑھنا کیا درجہ رکھتا ہے؟

    سوال: کیا فرض نماز دکان میں پڑھ سکتے ہیں؟ کیوں کہ دکان میں اکیلا ہونے کی وجہ سے مسجد جانا مشکل ہے ، اس لیے دکان بڑی ہے اور اس کو بند کرنا اور کھولنا بہت مشکل ہے اور مسجد دور ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 620-554/H=06/1440

    مَردوں کے حق میں فرض نماز جماعت سے اداء کرنا سنت موٴکدہ قریب بواجب ہے والجماعة سنة موٴکدة للرجال قال الزاہدی ارادوا بالتاکید الوجوب اھ درمختار: ۱/۳۷۱۔ اور مستقل طور پر جماعت کو ترک کرکے دوکان میں فرض اداء کر لینے سے اگرچہ نماز تو ہو جاتی ہے مگر بڑی فضیلت سے محرومی کا سبب ہے وإن تخلف من افراد الناس وصلیّٰ فی بیتہ فقد ترک الفضیلة اھ فتاویٰ شامی: ۱/۳۷۱ (مطبوعہ نعمانیہ) فرض نماز مسجد میں اداء کرکے سنتیں دوکان میں آکر پڑھ لیا کریں یا ایک ملازم رکھ لیں اوروہ مسلمان ہو تو وہ اور آپ باری باری مسجد میں جاکر نماز باجماعت پڑھ لیا کریں الغرض کچھ نہ کچھ حل نکالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند