• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168424

    عنوان: نماز میں سجدہ سہو کس وقت کیا جائے ؟

    سوال: نماز میں سجدہ سہو کس وقت کیا جائے ؟ تشہد کے بعد؟ یا درود شریف کے بعد ؟

    جواب نمبر: 168424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 702-589/B=06/1440

    مفتی بہ قول کے مطابق ، سجدہٴ سہو صرف تشہد کے بعد سلام پھیر کر کرنا چاہئے، اُس کے سلام سے پہلے درود شریف وغیرہ نہیں پڑھنا چاہئے۔ ویأتي بالصلاة علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم والدعاء في القعود الأخیر فی المختار، قال الطحطاوی تحتہ؛ لأنہ محلہما، وقولہ فی المختار أي عند عامة أہل النظر وأہل المذہب ، وصححہ فی البدائع والہدایہ ، واختار الثانی، الطحاوی وجزم یہ فی منیة المصلی، ․․․․․․․․․ واکثر التصحیح للأول الخ۔ طحطاوی علی الدر: ۱/۳۱۰، کتاب الصلاة، باب سجود السہو، ط: اتحاد دیوبند۔ ویاتی بالصلاة علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم والدعاء في القعود الأخیر في المختار الدر مع الرد: ۲/۵۴۲، کتاب الصلاة، باب السجود السہو، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند