• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168343

    عنوان: نابالغ بچوں کو مقتدی بنا کر جماعت کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: نابالغ بچوں کو مقتدی بنا کر جماعت کرنا کیسا ہے ؟سارے بچے نابالغ ہیں سوائے امام کے ؟

    جواب نمبر: 168343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 559-509/M=05/1440

    اگر نابالغ بچے، عقل و شعور والے ہیں تو ان کو مقتدی بناکر جماعت کرسکتے ہیں اور اگر سارے بچے بہت چھوٹی عمر کے ناسمجھ اور غیر عاقل ہیں اور امام کے علاوہ ایک بھی بالغ مرد یا عاقل بچہ نہیں ہے تو جماعت نہیں بن سکتی، اور جمعہ کی جماعت میں تو امام کے علاوہ تین افراد کا ہونا شرط ہے۔ إذا زاد علی الواحد فی غیر الجمعة فہو جماعة وإن کان معہ صبي عاقل (ہندیہ: ۱/۱۴۱) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند