• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168306

    عنوان: بارش میں كیچڑ كی چھینٹیں اگر كپڑے پر پڑجائیں كیا ان كے ساتھ نماز پڑھ سكتے ہیں؟

    سوال: بارش میں مسجد میں نماز کے لئے جاتے ہوئے راستے میں جو چھینٹے پڑے کیا ان سے نماز ادا ہو جائے گی اور اس بارے میں مکمل رہنمائی فرما دیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا

    جواب نمبر: 168306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 554-494/M=05/1440

    بارش کی وجہ سے راستوں میں کیچڑ ہو جاتے ہیں ا س لئے مسجد جاتے وقت پوری احتیاط سے جائیں کہ کیچڑ کپڑے یا جسم پر نہ لگے۔ اگر احتیاط کے باوجود کپڑے وغیرہ میں کیچڑ لگ جائے اور وہ کیچڑ بارش کے پانی سے پیدا شدہ ہو، نجاست کا اثر محسوس نہ ہو تو پاک ہے، چھینٹوں کے ساتھ نماز ہو جائے گی۔ طین الشوارع عفو والعفو مقید بما إذا لم یظہر فیہ أثر النجاسة الخ (شامی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند