عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 168235
جواب نمبر: 16823501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 450-483/M=05/1440
اگر نماز میں ایسی غلطی ہو جائے جس سے سجدہ سہو واجب ہوتاہے تو اس کو ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں صرف التحیات (تشہد مکمل) پڑھ کر ایک طرف (دائیں طرف) سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کرلیں۔ اگر بھول ہو جائے اور غلطی سے تشہد پڑھنے کے بعد درود شریف اور دعاء ماثورہ بھی پڑھ لیں اس کے بعد یاد آئے کہ میرے ذمہ سجدہ سہو لازم تھا تو اُسی وقت سلام پھیر کر سجدہ سہو کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نفل
روزہ توڑنا، ۷۸
کلومیٹر کے سفر میں قصر وغیرہ
رفع یدین کے بارے میں بتائیں نیز یہ بھی بتائیں کہ دونوں سجدوں کے درمیان کیا پڑھا جائے گا؟
3219 مناظرمسجد میں اتنی بلند آواز سے درس دینا جو نمازیوں کے لیے خلل کا باعث ہو؟
3036 مناظرہم حنفیوں کوعصر کی نماز کب پڑھنا چاہیے؟ آپ کو تو علم ہوگا کہ یہاں سعودی میں نماز عصر بہت جلدی ہوجاتی ہے ۔ میرے گھر کے سامنے مسجد ہے اوراذان اورنماز کی آواز بہت تیز آتی ہے ایسے میں میں کیاکروں؟ جب کہ موٴذن عصر کی اذان دے دے اور نماز شروع ہوجائے کیا میں موٴخر کرکے پڑھوں یا کہ جماعت میں شریک ہوجاؤں (اگر موٴخر کرکے پڑھوں، تو جماعت کا ثواب گیا اور اگر مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھوں تو نماز کے وقت سے پہلے ہی نماز پڑھنا پڑے گی) ایسے میں میں کیا کروں؟ جواب عنایت فرماکر مجھ جیسے بہت سارے لوگوں کی اہم عبادت نماز کا مسئلہ حل فرمانے کی زحمت کریں۔ اگر ایک مسئلہ پر اور روشنی ڈال دیں تو فائدہ ہوگا کہ مسجدوں میں کان پھاڑ دینے والے لاؤڈ اسپیکر کس حد تک ضروری ہیں جب کہ ہر تھوڑی دور پر مسجد ہے اورہر مسجدمیں پہلی سے زیادہ تیز آواز والا لاؤڈ اسپیکر نصب ہے(کبھی کوئی بیت الخلاء میں ہے، کبھی کوئی تہجد کے وقت سو رہا ہے)۔
3076 مناظرمجھے
یہ پتہ کرنا ہے کہ قضا نماز کی جماعت ہوسکتی ہے اگر زیادہ ہوں؟
چار رکعت والی نماز میں اگر کوئی شخص دوسری رکعت میں التحیات میں بیٹھنا بھول جائے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟
15724 مناظر