• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168157

    عنوان: كلاس میں شركت كی وجہ سے جماعت چھوڑنا

    سوال: حضرت،ایک مدرسے میں طالب علم ہے ۔ آن لا ئن کلاسس ہوتی ہیں۔ دوسرے ملک سے پڑھتا ہوں ،تو نماز کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔ جماعت کی نماز کی وجہ سے دو کلاسس پوری نہیں ہو پاتیں۔ کیا کلاسس پوری کرنے کے بعد بیوی کے ساتھ گھر میں جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتا ہوں۔ تاکہ سبق بھی نہ چھوٹے اور جماعت بھی ہو جا ئے ۔ کن اعذار کی بنا پر جماعت ترک کرنے کی اجازت ہے ۔ رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرالجزا

    جواب نمبر: 168157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 553-495/H=05/1440

    مسجد کی جماعت مستقلاً ترک کرکے بیوی کے ساتھ گھر میں جماعت بناکر اداء کرتے رہنا بڑی محرومی ہے، جماعت سے نماز اداء کرنا مردوں کے لئے سنت موٴکدہ قریب بواجب کے ہے ۔ پس کلاس میں شرکت کا نظام ایسا اپنائیں کہ مسجد کی جماعت مستقل طور پر ترک نہ ہو کبھی اتفاقاً ہو جائے اور گھر میں جماعت کرلیں تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند