• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168123

    عنوان: فجر كی ایك ركعت پڑھنے كے بعد طلوع آفتاب كا اعلان ہوگیا‏، تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کسی نے فجر کی ایک رکعت طلوع آفتاب سے پہلے پڑھلی اور دوسری رکعت میں مسجد میں اعلان ہو گیا کہ نماز کا وقت ختم ہو چکا ہے تو کیا اس کی نماز ہو گئے یا نہیں

    جواب نمبر: 168123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 653-531/B=05/1440

    جس جنتری کو دیکھ کر سورج کے طلوع کا اعلان کیا گیا ہے اگر وہ مشاہدہ سے اس کی صحت کی تصدیق ہو چکی ہے، یا اعلان کرنے والے نے اپنی آنکھ سے سورج نکلتا ہوا دیکھ کر اعلان کیا ہے تو فجر کی نماز پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوئی۔ اسے دوبارہ پڑھنی چاہئے۔ سورج نکلنے کا اعلان نہیں کرنا چاہئے، شرعاً یہ اعلان درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند