• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167539

    عنوان: كیا فجر كی سنتوں كی قضا ہے؟

    سوال: اگر امام صاحب مسجد میں فجر کی نماز جماعت سے پڑھارہے ہوں اور دوسری رکعت میں التحیات میں بیٹھے ہوں اور میں جماعت میں جڑ گیا اور میں نے ابھی فجر کی دو رکعت سنت نہیں پڑھی تو مجھے سنت نماز کب پڑھنی چاہئے اور نیت کیا کرنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 167539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:350-276/sd=4/1440

    سنت کی قضاء تو نہیں ہے ؛ البتہ فجر کی سنتوں کی اہمیت کی وجہ سے اگر آپ چاہیں تو اسی دن سورج طلوع ہونے کے بعد سے زوال تک پڑھ سکتے ہیں۔ وعند محمد تقضی إذا فاتت بلا فرض بعد الطلوع إلی الزوال استحسانا (مجمع الأنھر) وقال محمد رحمہ اللہ: أحبّ إلیّ أن أقضیھا إذا فاتت وحدھا بعد طلوع الشمس قبل الزوال. (کبیری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند