• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167359

    عنوان: كیا اشراق کی نماز کے فوراً بعد چاشت کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: اشراق کی نماز کے فوراً بعد کیا چاشت کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 11-281/SN=04/1440

    پڑھ سکتے ہیں؛ البتہ نماز چاشت کا افضل وقت دن کا ایک چوتھائی حصہ گزر جانے کے بعد ہے ۔ وندب أربع فصاعداً في الضّحی علی الصحیح من بعد الطلوع إلی الزوال، و وقتہا المختار بعد ربع النہار (درمختار مع الشامی: ۲/۴۶۵، ط: زکریا) نیز دیکھیں: بہشتی زیور (۲/۳۰، اختری، وغیرہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند