• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166549

    عنوان: کیا نفل نماز پڑھنے سے دین کی باتیں سننا بہترہے ؟

    سوال: کیا نفل نماز پڑھنے سے دین کی باتیں سننا بہترہے ؟ فرض نماز اگر وقت رہے اور دین کی باتیں ہو تو اس کو کیا کرنا چاہئے ( دین کی باتیں سنے یا فرض نماز ادا کرے )

    جواب نمبر: 166549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 233-199/M=2/1440

    نفل پڑھنا اور دین کی باتیں سننا دونوں ہی ثواب کے کام ہیں لیکن ایک ساتھ دونوں کام یکسوئی اور توجہ کے ساتھ نہیں ہوسکتے اس لئے اگر دین کی باتیں ہو رہی ہوں تو اس وقت دین کی باتیں کر لینی چاہئیں اور فراغت کے بعد نفلوں میں مشغول ہونا چاہئے۔ اگر منشاء سوال کچھ اور ہے تو واضح کرکے سوال کریں، سوال کا دوسرا جز بھی غیر واضح ہے اس کو بھی وضاحت کے ساتھ لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند