• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166542

    عنوان: بوہری کی تعمیر کردہ مسجد میں نماز پڑھنا؟

    سوال: ایک پیٹرول پمپ جس کے مالک بوہری فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے پیٹرول پمپ پر ایک مسجد تعمیر کی ہے جس میں اہل سنت و جماعت کے امام صاحب امامت کرتے ہے اور مقتدی بھی اہلِ سنت و جماعت سے تعلق رکھنے والے ہیں،مزید یہ ہے کہ وہ لوگ بھی اس مسجد میں امام صاحب کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں سوال یہ ہے کہ کیا ان بوہری فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تعمیر کردہ مسجدمیں نماز جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 166542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 230-275/M=3/1440

    صورت مسئولہ میں جب کہ امام صحیح العقیدہ ہیں اور اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور دیگر اوصاف امامت سے متصف ہیں تو اُن کی اقتداء میں نماز درست ہے نماز ہو جاتی ہے؛ البتہ بوہری فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کی تعمیر کردہ مسجد میں نماز پڑھنے سے احتراز بہتر ہے جہاں تک ممکن ہو صحیح مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی مسجد میں نماز ادا کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند