عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 166403
جواب نمبر: 166403
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:137-104/sn=3/1440
(۱) جو شخص حقیقی رکوع، سجدہ پر قادر ہے، اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، اس کی نماز نہ ہوگی؛ البتہ اگر کوئی شخص حقیقی رکوع سجدہ پر قادر نہیں ہے تو اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے رکوع سجدہ کرنے کی گنجائش ہے اگرچہ وہ زمین پر بیٹھنے کی طاقت رکھتا ہو؛ لیکن زمین پر کسی بھی طرح (مثلاً چہار زانو، پاوٴں پھیلاکر) بیٹھنے کی قدرت ہوتے ہوئے کرسی پر بیٹھنا اچھا نہیں ہے، ایسی صورت میں زمین ہی پر بیٹھنا چاہیے، یہی بہتر طریقہ ہے۔
(۲) جس شخص کے لیے شرعاً بیٹھ کر نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے وہ درمیان صف میں بھی اپنی کرسی لگاسکتا ہے، اگر اس کی و جہ سے صف میں کسی قدر خلل ہو تو وہ معفو عنہ کے درجے میں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند