• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166232

    عنوان: اپنے طور پر میں لوگوں كو نماز پڑھنے كی دعوت دیتا ہوں کیا مجھے ثواب ملے گا؟

    سوال: میں اپنی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکل کر لوگو کو نماز کی دعوت دیتا ہوں اور وہ لوگ نماز پڑھنے کے لئے مسجد آجاتے ہیں تو کیا مجھے بھی کچھ ثواب ملے گا؟

    جواب نمبر: 166232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 176-189/M=2/1440

    لوگوں کو نماز کی دعوت دینا بہت نیکی اور ثواب کا کام ہے، آپ اخلاص کے ساتھ بے نمازیوں کو نماز کی دعوت دیتے رہیں، اللہ اس عمل پر بے شمار اجر وثواب عطا کرے گا ؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ آداب و اصول گشت کو ملحوظ رکھ کر جماعت سے پہلے گشت کرلیا کریں تاکہ لوگ جماعت سے نماز پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند