• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166151

    عنوان: نابالغ بچے كا پچھلی صف میں اكیلا كھڑا ہونا كیسا ہے؟

    سوال: ہماری سوسائٹی میں باجماعت نماز ہوتی ہے۔ مجھے پہلی صف میں نماز نہیں پڑھنے دیا جاتا ہے ۔جب کہ نمازی تو بہت ہی کم رہتے ہیں۔ امام صاحب مجھ سے اذان دلواتے ہیں لیکن اگلی صف میں مجھے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ اور مجھے پچھلی صف میں اکیلے نماز ادا کرنی پڑتی ہے جو کہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔ میرے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 166151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1090-1034/SN=1/1440

    جب آپ اکیلے ہوں تو آپ پہلی صف میں بڑوں کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز ادا کیا کریں، اس کی وجہ سے بڑوں کی نماز پر کوئی اثر نہ پڑے گا؛ ہاں اگر ابتدائے جماعت کے وقت آپ کے ساتھ ایک دو بچے اور بھی ہوں تو پھر آپ لوگ بڑوں کی صف کے پیچھے اپنی صف بنا لیا کریں، ایسی صورت میں پہلی صف میں بڑوں کے ساتھ نہ کھڑے ہوا کریں، اول الذکر صورت میں امام صاحب یا مقتدیوں کے لئے آپ کو اگلی صف میں نہ کھڑے ہونے دینا درست نہیں ہے۔ ویصف ․․․․․ الرجال ․․․․ ثم الصبیان، ظاہرہ تعددہم، فلو واحداً دخل الصف (درمختار مع الشامی: ۲/۲۱۵، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند