• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166140

    عنوان: ظہر کی سنت قبلیہ کی قضا؟

    سوال: ظہر میں چار رکعت سنت موکدہ چھوٹ گئی تو کیااس کو رات ہونے سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے؟ یا اس کی قضا نہیں ضروری ہے؟اس خیال سے کہ ظہر کی چار رکعت فرض اور دو رکعت سنت موکدہ پڑھ لی ہے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 217-174/H=2/1440

    ظہر کا وقت اداء جب تک باقی رہے اُس وقت تک تو اِن سنتوں کو پڑھ لینا چاہئے ھٰکذا فی باب ادرک الفریضة من الفتاوی ردالمحتار اور وقت اداء نکل جانے کے بعد قضاءً پڑھنے کا حکم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند