عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 166007
جواب نمبر: 16600701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:115-137/N=3/1440
اگر نابالغ بچے ایک سے زائد ہوں تو مردوں سے الگ ان کی مستقل صف ہونی چاہیے، سنت یہی ہے؛ اس لیے آپ کے یہاں مسجد میں مردوں کے ساتھ پہلی صف میں جو بچے کھڑے کردیے جاتے ہیں یا وہ خود کھڑے ہوجاتے ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے؛ بلکہ نابالغ بچوں کی صف الگ بنائی جائے۔
ویصف الرجال ثم الصبیان الخ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ۲: ۳۰۹- ۳۱۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، ثم الصبیان: ظاھرہ تعددھم (الدر المختار)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال ہے کہ میں نے نفل نمازشروع کی مسجد کے اندر اور اسی دوران اذان شروع ہوگئی تو نماز پوری کریں یا نیت کو توڑدینا چاہیے؟
4013 مناظرہاتھ میں فیوی كویك لگا رہ گیا اور غسل و نماز كے بعد دیكھا تو كیا حكم ہے؟
2871 مناظرکیا کہتے ہیں
مفتیان کرام اس بارے میں کہ اگر کوئی عام آدمی کسی شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھے
کہ وہ سجدے اور رکوع صحیح نہیں ادا کر رہا ہے یا تیز نماز پڑھ رہا ہے تو اس بارے
میں کیا حکم ہے وہ شخص دوسرے شخص کو سمجھائے یا کسی عالم دین کو بتائے کہ وہ اس کی
اصلاح کریں؟ اس شخص پر کیا ذمہ داری آتی ہے؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اگر کوئی آدمی
نمازی کے آگے سے گزرتے ہوئے سترہ کے طور پر اپنے رومال (جو کہ عام طور پر علمائے
کرام کے کندھوں پر ہوتا ہے) کو استعمال کرتے ہوئے گزرجائے، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرماویں۔