• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165887

    عنوان: كیا نفل نماز بیٹھ كر پڑھ سكتے ہیں؟

    سوال: نفل نماز پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ کیوں کہ بہت سارے لوگ نفل نماز بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 165887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:124-108/sd=2/1440

     نفل نماز بیٹھ کر بھی پڑھی جاسکتی ہے ؛ البتہ بیٹھ کر پڑھنے میں کھڑے ہونے کے مقابلے میں نصف ثواب ملے گا، باقی جس طرح اور نمازیں پڑھی جاتی ہیں، اسی طرح نفل بھی پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند