عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 165827
جواب نمبر: 165827
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 179-112/B=2/1440
موبائل پر پورن فلم (ننگی ویڈیو) دیکھنا سخت گناہ اور حرام ہے؛ تاہم ایسے شخص کے پیچھے نماز کراہت کے ساتھ ہو جائے گی۔ اگر تحقیق سے امام کا فحش ویڈیو دیکھنا ثابت ہو جائے ، تو انتظامیہ کو اس سلسلے میں غور کرنا چاہئے۔ صلی خلف فاسق او مبتدع، نال فضل الجماعة: الدر مع الرد: ۲/۳۰۱، کتاب الصلاة، باب الامامة، ط: زکریا۔ قال: في رد المحتار تحت قولہ ”نال فضل الجماعة“۔ أفاد أن الصلاة خلفہا أولی من الانفراد لکن لا ینال کما ینال خلف تقی ورع، رد المحتار: ۲/۳۰۱، کتاب الصلاة، باب الامامة، ط: زکریا دیوبند ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند