• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165569

    عنوان: سنن مؤكدہ اور نوافل كی جگہ قضائے عمری پڑھنا؟

    سوال: کیا مو کدہ سنت جن کی تعداد دن میں آٹھ ہے اور نفل نماز جن کی تعداد دن میں آٹھ ہے ان کی جگہ میں قضائے عمری پڑھتا ہو تو کیا یہ عمل درست ہے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 165569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 98-92/M=1/1440

    سنن موٴکدہ بھی بڑی اہم سنیتں ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام نے ہمیشہ اُن کی پابندی کی ہے اور ان کی ادائیگی پر بڑے اجرو ثواب بیان فرمائے ہیں، اس لئے وقتیہ فرائض کے ساتھ سنن موٴکدہ کو بھی ادا کرلیا کریں، سنن موٴکدہ کو ترک نہ کریں ہاں نوافل کی جگہ قضاء عمری پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ دن رات میں جب بھی فارغ وقت ملے مکروہ وقت کو چھوڑ کر قضاء عمری اداکرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند