• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165552

    عنوان: نماز كی قضا كس عمر سے كی جائے گی؟

    سوال: میں نے دس سال کی عمر میں مشت زنی شروع کی اور مجھے 14سال کی عمر میں آ کر غسل جنابت کے بارے میں پتہ چلا اور مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس دوران منی آ نا شروع ہوا تو اب میری نماز کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 165552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 101-430/B=05/1440

    ۱۴/ سال سے پہلے جو کچھ آپ نے مشت زنی کی اور منی نکلنے کا یقینی علم نہیں تو ۱۲/سال سے پہلے کی نمازوں کا اعادہ آپ پر واجب نہیں۔ اور اگر ۱۲/ سال سے ۱۴/ سال تک بھی منی نہیں نکلی جب بھی آپ کے ذمہ ان دو سالوں کی نماز کا اعادہ نہیں۔ اور اگر ۱۲/ سال کے بعد سے ۱۴/ سال تک میں منی نکلی ہے تو آپ بالغ شمار کئے جائیں گے اور ۱۲/ سال کی عمر سے نمازوں کی قضا آپ کے ذمہ واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند