• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165133

    عنوان: کیا عشاء کی دو سنتوں اور وتر کے درمیان نفل نماز کو تہجد کی نیت سے پڑھا جا سکتا ہے ؟

    سوال: کیا عشاء کی دو سنتوں اور وتر کے درمیان نفل نماز کو تہجد کی نیت سے پڑھا جا سکتا ہے ؟ زادالسعید میں درود ابراہیمی کے کئی صیغے ہیں کیا وہ تمام بھی درود ابراہیمی ہی کہلایں گے ؟ اور کیا تمام صیغوں کی فضیلت ایک جیسی ہے ؟

    جواب نمبر: 165133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 34-71/H=1/1440

    (۱) یہ نفل تو عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھے جانے والے نفل ہیں بہتر یہ ہے کہ اِن نفل کے علاوہ دو چار رکعات نوافل بہ نیت تہجد پڑھ لے۔

    (۲) درود ابراہیمی سے متبادر مراد تو وہی درود ابراہیمی ہے کہ جو نمازوں کے قعدہٴ اخیرہ میں پڑھا جاتا ہے تاہم جن صیغوں میں درود شریف کے سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام نامی اسم گرامی آتا ہے اُن کو بھی درود ابراہیمی سے تعبیرکیا جاسکتا ہے اور تمام صیغوں کی فضیلت یکساں ہونے یا نہ ہونے کی تحقیق مستحضرنہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند