• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164882

    عنوان: چھوٹی ڈاڑھی والے كی اقامت

    سوال: ہمارے یہاں مسجد میں جماعت کے وقت بنا داڑھی و چھوٹی داڑھی والوں کو بڑی اور لمبی داڑھی والے لوگ تکبیر پڑھنے نہیں دیتے، کیا قرآن وحدیث کی روشنی میں بنا داڑھی وچھوٹی داڑھی والے لوگ تکبیر نہیں پڑھ سکتے ؟

    جواب نمبر: 164882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1530-1294/D=12/1439

    اذان و اقامت تمام مصلیوں کی طرف سے ادا کی جاتی ہے اس لئے حق تقدم یعنی اولیت اسے حاصل ہوگی جو اذان و اقامت کے کلمات صحیح طور پر ادا کرنے کے ساتھ ضروری ہے کہ اس کی وضع ہیئت مسنون پر ہو لہٰذا باشرع داڑھی والے کی اذان و اقامت زیادہ مستحسن و محمود ہوگی اور زیادہ ثواب کا باعث بھی بنے گی۔ اور اگر سب ہی بے شرع ہوں یعنی داڑھی منڈے یا خشخشی داڑھی رکھنے والے ہوں تو پھر کلمات اذان کی صحیح ادائیگی کو دیکھا جائے گاجو زیادہ صحیح ادا کرے گا اسے اولیت حاصل ہوگی۔

    قال فی الدر: انما یستحق ثواب الموٴذنین اذا کان عالم بالسنة والاوقات ولو غیر محتسب۔ ص:۵۹/۲الدر مع الرد۔

     وقال ایضا ویکرہ اذان جنب وفاسق ولو عالماً الخ ، ص: ۵۹/۲الدر مع الرد ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند