• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164877

    عنوان: نماز میں وضو ٹوٹ جائے اور صف سے باہر نکلنے کی جگہ نہ ہو تو کیا كرے؟

    سوال: میرے سوالات مندرجہ ذیل ہیں ، ۱- میں اگلی صف میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہوں، اور میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے ، تو اس حال میں کیا کر سکتے ہیں ، پیچھے آنے کے لئے جگہ بھی نہیں ہے ۔ ۲- جماعت کی صف میں نابالغ بچہ نماز پڑھتا ہے ، تو کیا بڑھوں کی نماز میں خلل ہوگا ۔ ۳- یا اس بچے کو اسی حالت میں پیچھے کی طرف رکوا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 164877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1435-1242/B=1/1440

    (۱) اگروضو ٹوٹ گیا اور مسجد سے باہر نکلنے کے لئے جگہ نہیں ہے تو وہیں بیٹھے رہیں، سلام کے بعد نکل کر وضو کریں، اور پھر از سرنو اپنی نماز پڑھیں۔

    (۲) اگر صف میں کوئی ایک نابالغ بچہ درمیان میں کھڑا ہوگیا ہے تو کوئی حرج نہیں، اس سے کسی کی نماز میں خلل نہ ہوگا۔

    (۳) اس بچے کو پیچھے نہ کریں۔ اگر ایک سے زیادہ نابالغ بچے ہیں تو انہیں پیچھے کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند