• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164745

    عنوان: مسجد كی صفوں میں كرسی كا نظم كرنا

    سوال: ہماری مسجد میں چار صف کے بعد کرسی کا انتظام کیا گیا ہے پہلی دو صف خالی رہتی ہے ، کیا اس کرسی پر نماز پڑھنے والے کی نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 164745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1534-1393/L=1/1440

    دو صف خالی چھوڑ کر نماز ادا کرنے سے اگرچہ نماز ادا ہو جاتی ہے مگر مکروہ ہوتی ہے لہٰذا دو صف خالی چھوڑ کر کرسی پر نماز پڑھنے والوں کی صف نہ لگائی جائے بلکہ قیام صلوة کے وقت ان کو جس صف میں جگہ ملے اسی صف میں وہ لوگ کھڑے ہو جائیں البتہ صف کے دائیں بائیں جانب میں نماز ادا کرنا زیادہ بہتر ہے تاکہ صفوں کے درمیان خلل کا اندیشہ نہ ہو۔ ولو وجد فرجة فی الأول لا الثانی لہ خرق الثانی لتقصیرہم، وفی الحدیث ”من سد فرجة غفر لہ“ وصح ”خیارکم ألینکم مناکب فی الصلاة“ (درمختار:۲/۳۱۲، ط: زکریا دیوبند)

    نوٹ: کرسی پر نماز پڑھنے کی اجازت ہرآدمی کو نہیں ہے بلکہ معذور لوگوں کو کچھ شرائط کے ساتھ اس کی اجازت ہے، لہٰذا اس کو فیشن نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی مسجد کی انتظامیہ کو کرسی وغیرہ کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ اس کی وجہ سے ایک غلط چیز کا رواج نہ پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند