• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164544

    عنوان: کیا سفر میں مغرب کی نمازبہ طور قصر صرف دو رکعت پڑھی جائے گی؟

    سوال: کیا مغرب کی قصر نماز 2 رکعت پڑھیں گے ؟

    جواب نمبر: 164544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1321-1098/N=12/1439

    جی نہیں! مغرب کی نماز بہر صورت تین رکعت پڑھی جائے گی؛ کیوں کہ مسافر کے لیے قصر کا حکم صرف چار رکعت والی فرض نمازوں میں ہے، فجر، مغرب یا وتر وغیرہ میں کوئی قصر نہیں ہے۔

    من خرج من عمارة موضع إقامتہ قاصداً مسیرة ثلاثة أیام ولیالیھا ……صلی الفرض الرباعي رکعتین الخ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب صلاة المسافر، ۲: ۵۹۹- ۶۰۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”صلی الفرض الرباعي“: …واحترز بالفرض عن السنن والوتر وبالرباعي عن الفجر والمغرب (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند