• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16448

    عنوان:

    اگر نماز جنازہ سڑک پر پڑھائی جائے تو کیا جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں، یا پاؤں جوتوں سے نکال کر جوتوں کے اوپر کھڑے ہو کر نماز جنازہ پڑھنا چاہیے یا ننگے پاؤں پڑھنا چاہیے؟

    سوال:

    اگر نماز جنازہ سڑک پر پڑھائی جائے تو کیا جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں، یا پاؤں جوتوں سے نکال کر جوتوں کے اوپر کھڑے ہو کر نماز جنازہ پڑھنا چاہیے یا ننگے پاؤں پڑھنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 16448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1677=1520-10/1430

    اگر جوتے بالکل پاک ہیں اور سڑک پر جس جگہ کھڑاہوکر نماز پڑھے وہ بھی پاک ہے تو جوتے پہن کر نماز جنازہ درست ہے۔ اوراگر جوتے نکال کر جوتوں پر کھڑے ہوکر نماز پڑھے تو اس کے لیے جوتوں کا اوپری حصہ پاک ہونا شرط ہے۔ اگر جوتے پاک ہیں تو نماز درست ہے، بہتر یہ ہے کہ جوتے نکال کر ننگے پاوٴں سڑک پر کھڑا ہوکر نماز جنازہ پڑھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند